بارسلونا حملے کی ذمہ داری ’داعش‘ نے قبول کر لی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 1:01 PM | عالمی خبریں |

بارسلونا18اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی پولیس نے بارسلونا کے قریب ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کا دعوٰی کرتے ہوئے جمعے کی صبح پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز کے بارسلونا حملے کی ذمہ داری ’داعش نے‘ نے قبول کر لی ہے۔

اسلامک اسٹیٹ یا‘داعش‘  کے خبر رساں ادارے عماق کے مطابق یہ دہشت گردانہ کارروائی اس تنظیم کے ”سپاہیوں“ نے کی ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ بارسلونا حملہ مختلف شدت پسند تنظیموں کی جانب سے اْن تمام ممالک کو نشانہ بنانے کے مطالبے کے جواب میں کیا گیا ہے، جو شام اور عراق میں آئی ایس مخالف اتحاد میں شامل ہیں۔ اس سے قبل بھی آئی ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں یورپ میں اپنے حامیوں کو حملوں کی ترغیب دیتی رہی ہیں۔

اسپین کے طبی حکام نے تیرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سو سے زائد زخمیوں میں سے پندرہ کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ روز ایک دہشت گرد نے بارسلونا کے معروف علاقے لاس رمبلاس میں اپنی گاڑی شہریوں پر چڑھا دی تھی۔بارسلونا پولیس محکمے کے سربراہ  خوسیپ تراپیور نے بتایا کہ اس حملے کے تناظر مں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس میں ایک مراکشی شہری ہے جبکہ دوسر ے کا تعلق اسپین کے ایک خود مختار شہر ملیلہ سے ہے۔ تاہم حملے میں استعمال ہونے والی وین کا ڈرائیور ابھی تک مفرور ہے۔اس واقعے کے بعد ملکی وزیراعظم ماریانو راخوئے اپنی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بارسلونا پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ راخوئے کے بقول، ”دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس کا جواب بھی عالمی سطح پر دیا جانا چاہیے۔“

دوسری جانب آج جمعے کی صبح پولیس نے بارسلونا سے جنوب میں واقع ایک تفریحی مقام ’کامبرلز‘ پر پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ پانچوں آؤڈی کمپنی کی اس A3 کار پر سوار تھے، جس نے آج صبح سویرے  ساحل سمندر پر بنے فٹ پاتھ پر چلتے والے سات افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ مشتبہ افراد میں سے کچھ خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے تھے، جنہیں بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...