عشرت جہاں فرضی انکاونٹر: 23 جنوری کوفیصلہ کاامکان
احمد آباد،7؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عشرت جہاں فرضی انکاونٹر کیس میں خفیہ محکمہ کے حکام کی درخواست پر سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت23 جنوری کواپنافیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس معاملہ میں مجسٹریٹ کی جانب سے حکام کو سمن جاری کیا گیا تھا ، جسے سی بی آئی کورٹ میں چیلنج کیاگیا ہے۔ فرضی انکاونٹر کے الزامات کے سبب ایک میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے معاون مرکزی انٹلی جنس افسرراجیووانکھیرے اور ٹی ایس تمل کو سمن جاری کیا تھا۔ تاہم اس معاملہ کو سی بی آئی جج جے پانڈیا کے سامنے چیلنج کیاگیاتھاجس پرجج پانڈیا نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔سی بی آئی نے ان پر قتل ، مجرمانہ سازش ، غیر قانونی حراست اور اغوا کے الزامات لگائے ہیں۔ وانکھیڑے اور متل کے وکلا نے کوٹ میں کہا کہ سمن کے امکانات نہیں تھے ، کیونکہ عدالت نے سی بی آئی کی چارج شیت کا نوٹس نہیں لیا ہے۔ وکلا نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی سمن جاری نہیں کیاجاسکتاہے۔