دیہاتوں کے ندی نالوں پر بانس اور لکڑیوں سے بنے جھولتے ہوئے پُل عوام کے لیے خطرے کی گھنٹیاں؛ عوام اپنے مسائل کواپنے ہی وسائل کے مطابق حل کرنے اور خطرات بھری زندگی بسر کرنے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th July 2018, 11:37 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل17جولائی(ایس او نیوز) جدیدٹیکنالوجی کے ساتھ ہمارے ملک اورشہروں کی ترقی تیز تر ہوتی جارہی ہے۔ جب ہم ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں توصرف شہروں کی ترقی سے کام نہیں چلے گا۔ بلکہ قصبوں اور دیہاتوں کی ترقی بھی اتنی ہی ضروری ہے۔جب تک شہروں اوردیہاتوں کے مابین رابطہ بہتر نہیں ہوتا تب تک عوام کی زندگی میں حقیقی معنوں میں ترقی ہو نہیں سکتی۔

لیکن افسوسناک پہلو یہ کہ آج کے ترقی یافتہ اور ہائی ٹیک دور میں بھی ہمارے ملک کے بیشتر دیہات ایسے ہیں جہاں انسانوں کو ایک پرسکون اورراحت بھری زندگی گزارنے کے لئے بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور یہ دیہات شہری ترقی سے ابھی ابھی کوسوں دورہیں۔مثال کے طور پر ضلع شمالی کینرا کے ملناڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع دیہاتوں کو لیجیے۔سرسی،سداپور،یلاپوراورجوئیڈا جیسے تعلقہ جات میں کئی مقامات پر چھوٹے چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے والے پکّے اور مضبوط پُل ابھی تک تعمیر نہیں ہوئے ہیں۔یہاں کے ندی نالوں پر بانس اور لکڑیوں سے بنے کمزور اور تنگ پُل ہی ایک گاؤں کو دوسرے گاؤں سے جوڑنے کا واحد ذریعہ ہوتے ہیں جن پر چلنااور ندی نالے پار کرنا خاص کر برسات کے موسم میں جان جوکھم میں ڈالنے کے برابر ہوتا ہے۔ یوں کہیں تو بے جا نہ ہوگا کہ گاؤں سے شہروں میں آنے کے لئے بچے تو بچے ، بڑے اور بزرگ افراد بھی اپنی جان ہتھیلی پر لے کر ان پلوں کو پار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اسی طرح کا ایک بریج ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں بھی واقع ہے، یہاں کے بالور گاؤں میں ایک ایسا جھولتا ہواپیدل پُل ہے جو اگناشنی ندی کے اوپر بنایا گیا ہے۔ یہ پُل کیندیگے توٹا اور انچلّی نامی دیہاتوں کو جوڑتا ہے۔یہاں پر 40سے زیادہ خاندان کے 200سے زیادہ افراد بستے ہیں۔بارش کا موسم شروع ہونے پر ان لوگوں کو اپنے گاؤں سے شہروں میں آنے کے لئے صرف اسی پُل کا سہارا لینا پڑتا ہے۔بانس سے بنا ہوا یہ پل اس گاؤں کے لوگوں نے خود ہی اپنے طور پر تیار کیا ہوا ہے۔اور اس کی دیکھ ریکھ اور مرمت کاکام بھی مقامی دیہاتی ہی کیا کرتے ہیں۔ چاہے 80سال کے ضعیف العمر افراد ہوں یا پھر آنگن واڈی جانے والے ننھے منے معصوم بچے سب کو اسی پل پر سے گزرنا ہوتا ہے۔ گھروں سے ذرا دوری پر واقع بچوں کے اسکول ، پنچایت دفتر یا پھر شہر کی طرف جانے کے لئے اس خطرناک پل کو پار کرنے کے سوا عوام کے پاس دوسرا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔حالانکہ برسات کی وجہ سے ندی میں سیلابی کیفیت ہونے پر پانی پل پر سے ہوکر گزرتا ہے اور اسے پار کرنا انتہائی خطرناک بات ہوتی ہے، کیونکہ ذرا سا پیر پھسلا نہیں کہ آدمی کا ندی میں بہہ جانا اور غرقاب ہونا یقینی ہے۔ لیکن دیہاتی عوام جان پر کھیل کر اس پل پر سے گزرنے کے لئے مجبور ہوتے ہیں۔

الیکشن کے دنوں میں اور اس کے بعد اقتدار پر آنے والے سیاست دان ملک کی ترقی کے لیے سب سے پہلے دیہاتوں کی ترقی کی باتیں تو بہت کیا کرتے ہیں۔ بھاشن میں دیہی عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کا بڑا تذکرہ ہوتاہے ، لیکن کچھ زمینی حقائق ایسے ہوتے ہیں کہ حکام اور سیاست دان ان کی طرف سے آنکھیں موند کر بیٹھ جاتے ہیں اوربے چارے عوام اپنے مسائل کو اپنے ہی وسائل کے مطابق حل کرنے اورخطرات بھری زندگی بسر کرنے پرمجبورہوجاتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...