’الریاض‘ دہشت گردی کی سازش ناکام، داعشی سیل گرفتار،فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، 5 گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th October 2017, 11:47 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،6؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈینسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دارالحکومت ’الریاض‘ میں دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی پریزڈینسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے یہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دارالحکومت الریاض میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ’داعش‘ سے وابستہ دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ دہشت گردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم آپریشن میں سعودی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا ہے۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اسلحے میں آتشیں اور کیمیائی مواد بھی شامل ہے جسے بم تیار کرنے کے لییاستعمال کیا جانا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی الریاض مین الرمال کالونی میں ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ایک اور جنگجو نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فورسز کے ساتھ مقابلہ کیا۔ جوابی فائرنگ میں وہ بھی ہلاک ہوگیا۔ادھر مغربی الریاض میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ’داعش‘ کے ایک مشتبہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ جنوبی الریاض میں داعشی دہشت گردوں نیالغنامیہ کالونی میں گھوڑوں کے ایک اسطبل اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال رکھا تھا۔بیان میں سیکیورٹی پریزی ڈینسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ داعش کے ختم کیے گئے سیل میں یمنی اور سعودی شہریت رکھنے والے خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ یہ سیل سعودی عرب میں مختلف حساس تنصیبات اور اہم شخصیات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...