شام کے صحرائی علاقے میں داعش کے حملے میں 26 سرکاری فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th May 2018, 11:56 AM | عالمی خبریں |

دمشق 23 مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شام کے صحرائی علاقے میں داعش کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے چھبیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شام کے صحرائی علاقے بادیہ میں آج منگل کی صبح داعش کے جنگجوؤں نے شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا اور اس میں چھبیس فوجی اور ان کی اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ان میں ایرانی ملیشیا کے بعض جنگجو بھی شامل ہیں۔بادیہ کا صحرا شام کے وسطی علاقے سے عراق کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔اس علاقے میں ابھی تک داعش کے جنگجوؤں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے تاریخی شہر تدمر ( پلمائرا) کے مشرق میں ایک چھوٹے فوجی اڈے پر پہلے کار بم سے حملہ کیا تھا۔اس کے بعد ان کی اسدی فوجیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔اس میں داعش کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے بادیہ میں اپنے زیر قبضہ ایک ٹھکانے سے شامی فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔اسی علاقے میں دمشق کے جنوب سے بے دخل کیے گئے داعش کے جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو بسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔شامی حکومت نے سوموار کو دمشق کے جنوب میں واقعی علاقے الحجر الاسود پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور اس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دمشق اور اس کے تمام نواحی علاقوں پر دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ شامی رصدگاہ اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے زبردستی انخلا کے بعد ہی اسدی فوج کا علاقے میں کنٹرول ممکن ہوسکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...