راکھی باندھ کر تصویر ڈالنے پرٹرول ہوئے عرفان پٹھان، لوگوں نے کہا اسلام کے خلاف

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2017, 5:35 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،8اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)  ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولننگ کا شکار ہوئے ہیں۔عرفان نے پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر ہاتھ میں راکھی باندھے ہوئے تصویر شیئر کی، جس پر لوگوں نے کئی طرح کے تبصرہ کئے۔لوگوں نے لکھا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہو، آپ کو ایک مسلمان ہو۔تبصرہ میں لکھا گیا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ تمہارے جیسے مسلمان ہیں،تمہیں کوئی اسلامی تاریخ تو یاد نہیں ہوگی، لیکن رکشا بندھن یاد ہے۔وہیں ایک شخص نے لکھا کہ یہ اسلام میں درست نہیں ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے۔پہلے عرفان نے اپنے فیس بک پر اپنی بیوی کے ساتھ تصویر ڈالی تھی،جس کے بعد لوگوں نے انہیں کافی ٹرول کیا۔پٹھان نے تصویر ڈالتے ہوئے لکھا کہ یہ لڑکی ایک مصیبت ہے۔تصویر میں عرفان اور ان کی بیوی صفا بیگ ایک گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔صفا تصویر میں اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ صفا سعودی عرب کی ایک ماڈل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پہلے ٹیسٹ میں   جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو 72رنز سے شکست دی؛ سریز میں1-0کی سبقت

 جنوبی افریقہ نے اپنی فاسٹ گیندبازی سے ہندوستان کو شکست دینے کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم میں مزید دو فاسٹ بولروں دواننے الیور اور 21سالہ لونگی نگیڈی کو کو شامل کر لیا۔

کولن منرو کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی

کولن منرو کی شاندار سنچری اور پھر بولرز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نےویسٹ انڈیز کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 119 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔