ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گیند پھینکے بغیر بن گیا ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th May 2018, 12:47 PM | اسپورٹس |

ڈبلن ،12؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) پاکستان اور آئیر لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا ۔ پہلے دن کوئی گیند پھینکے بغیر کھیل رد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آئیر لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی 141سالہ تاریخ میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی ، جس کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی۔آئیر لینڈ کے کرکٹ شائقین کو 11 مئی کا بے صبری سے انتظار تھا۔ آئی سی سی سے 1993 سے ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ ملنے کے بعد آئیر لینڈ ٹیسٹ میچ کھیلنے والی دنیا کی گیارہوں ٹیم ہے۔ 2006 میں پہلا یک روزہ میچ کھیلنے والی آئیر لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلہ کیلئے پوری طرح سے تیار تھی ، لیکن پہلے دن بارش نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ڈبلن کے ملاہیدے گراونڈ پر میزبان آئیر لینڈ کو پاکستان کے خلاف اپنے تاریخی ٹیسٹ کی شروعات کرنی تھی ، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا۔ بارش کے درمیان امپائر نائیجل لانگ اور ریچرڈ النگورتھ نے صبح تقریبا 11 بجے سے لے کر دوپہر تین بجے تک تین مرتبہ میدان کا جائزہ لیا اور پھر اس کے بعد کھیل کر رد کردیا گیا۔ امپائر کے فیصلہ کے ساتھ ہی آئیر لینڈ پہلی ایسی ٹیم بن گئی ، جس کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا ۔ جمعہ کو بارش پورے دن ہوتی رہی ، جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجندر سنگھ ہاکی انڈیا کے صدر بنے

راجندر سنگھ کو آج ہاکی انڈیا کا صدر مقرر کردیا گیا جو مریما کوشی کی جگہ لیں گے۔مریما نے کل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ہاکی انڈیا کے سینئر نائب صدر راجندر آج سے بطور صدر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

آئی پی ایل میچ پر سٹہ لگاتے 5لوگ گرفتار

ضلع کی کوتوالی پولیس نے دیر رات آئی پی ایل میچ پر سٹہ لگاتے پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے کروڑوں روپے کے سٹے کے حساب کی ڈائری، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی ٹی وی اور موبائل ڈش برآمد کئے ہیں۔