عراقی فوج نے مغربی موصل کے ایک اور ضلع کا قبضہ چھڑا لیا

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 9:16 PM | عالمی خبریں |

بغداد،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کی فوج کو موصل کے مغربی حصے کا قبضہ چھڑانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اْس کی پیش قدمی انتہائی سست ہو چکی ہے۔ فوج نے مغربی موصل کے ایک اور ضلع الثورہ میں سے جہادیوں کو پوری طرح پسپا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضلع پر قبضہ فوج کے خصوصی تربیت یافتہ دستے سی ٹی ایس نے کیا ہے۔ فوج اور جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسند اِس وقت حئی التاناک کے ضلع میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوج کو اس ضلع میں جہادیوں کی شدید مز احمت کا سامنا ہے۔ اس دوران سینکڑوں شہری اپنے ضروری سامان کے ساتھ جنگ زدہ علاقے سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...