عراق میں ’سائرون‘ کی قیادت میں سب سے بڑا پارلیمانی اتحاد تشکیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th September 2018, 12:45 PM | عالمی خبریں |

بغداد 4ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طویل جوڑ توڑ کے بعد ’سائرون‘ گروپ کی قیادت میں ایک نیا پارلیمانی اتحاد قائم کیا گیا ہے۔ عراق کے سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق نئے پارلیمانی اتحاد میں شامل ہونیوالے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 177 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’سائرون‘ کی قیادت میں تشکیل پانے والے پارلیمانی اتحاد میں الحکمہ والنصر، الوطنیہ، القرار، ترکمانی اتحاد، بیارق الخیر، مسیحی اور صبائی پارلیمانی جماعتیں شامل ہیں۔ ان کے مجموعی ارکان پالیمنٹ کی تعداد 177 ہے۔ پارلیمانی اتحاد کی تشکیل کے بعد معاہدے کی ایک نقل میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراق میں پارلیمانی اتحاد کا اعلان اتوار کی شام کیا گیا جس میں 16 منتخب پارلیمانی دھڑوں کے 177 ارکان شامل ہیں ۔

قبل ازیں نئے پارلیمانی اتحاد کی طرف سے ایک غیر رسمی بیان جاری کیا گیا تھا جس پر اتحاد میں شامل ہونے والے تمام گروپوں کے رہ نماؤں کے دستخط ثبت نہیں تھے۔ شیعہ مذہبی رہ نما مقتدیٰ الصدر اور وزیراعظم حیدر العبادی کی جماعت پر مشتمل یہ سب سے بڑا پارلیمانی اتحاد ہے۔ خیال رہے کہ عراق میں مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے مختلف پارلیمانی جماعتوں کیدرمیان اتحاد کی تشکیل پر بات چیت چلتی رہی ہے تاہم اس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث حکومت سازی کاعمل تعطل کا شکار رہا ہے۔ نئے وجود میں آنے والے پارلیمانی اتحاد میں مقتدیٰ الصدر کا سائرون، حیدر العبادی کا ’النصر الائنس‘عمار الحکیم کا الحکمہ،نائب صدر ایاد علاوی کا نیشنل الائنس، بدر ھادی العامری کا فتح الائنس اور سابق وزیراعظم نوری المالکی کا ’دول? القانون ‘ سمیت کئی دوسرے گروپ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔