سعودی وزیر خارجہ کی عراقی وزیر اعظم سے طویل ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2017, 11:15 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض، 26؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ جبیر نے بغداد کے ساتھ تعاون میں اضافے کا عہد کیا اور زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ہر مذہبی فرقے کے عراقیوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں برابری کا رویہ بر قرار رکھے گا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ہفتے کے روز بغداد کا ایک تاریخی دورہ کیا جو 1990 کے بعد سے کسی سعودی عہدے دار کا عراق کا اعلی سطح کا پہلا دورہ تھا۔ عادل نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبیدی سے کئی گھنٹے تک ملاقات کی۔ایسے میں کہ جب دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے، ہفتے کیروز سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرکے بغداد کے دورے پر بہت سے مبصرین کو حیرت ہوئی۔یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے کہ جب عراق کی سرکاری فورسز سنی اکثریت کے شہر موصل میں مزید اندر تک پیش قدمی کر رہی ہیں۔یہ اعلان کہ سعودی عرب عراق کیلیے ایک نیا سفیر نامزد کرے گا ،عراق کی شیعہ اکثریتی حکومت اور اس کے سنی اکثریت کے پڑوسی کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی ایک تازہ کوشش دکھائی دیتی ہے۔دونوں فریق اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ داعش اور اسلامی عسکریت پسندی کی دوسری قسموں کے خلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیں گے ۔سعودی عرب نے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ وہ عراق کے ان پناہ گزینوں کی مدد کے لیے 90 لاکھ ڈالر کا عطیہ دے گا جو سنی اکثریتی علاقے صوبے اانبار اور موصل سے فرار ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ جبیر نے بغداد کے ساتھ تعاون میں اضافے کا عہد کیا اور زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ہر مذہبی فرقے کے عراقیوں کے ساتھ اپنے تعلقات میں برابری کا رویہ بر قرار رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریاض تمام مذہبی فرقوں کے عراقیوں کے ساتھ اپنے تعلقات ایک جیسے رکھے گا اور وہ عراقیوں کی جانب سے دوسرے عراقیوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب داعش یا القاعدہ سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے مقابلے کے لیے عراق کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بغداد اور ریاض کے درمیان ، سیاسی اور اقتصادی دونون سطح پر تعلقات مضبوط بنانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ دونوں فریق تجارت اور دوسرے شعبوں میں اقتصادی تعاون بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔ابراہیم الجعفری کا کہنا تھا کہ وہ ان تما م اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں جن سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا ۔ ان میں پڑوسیوں کے درمیان جمائما کی سرحد کھولنا اور دوسری قسم کا اقتصادی تعاون شامل ہے۔عراق کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی کہ وزیر خارجہ جبیر اور وزیر اعظم عبیدی نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت کے لیے ملاقات کی لیکن انہوں نے اپنی گفتگو کا متن جاری نہیں کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...