انتخابات پر ہمارا اصرار آئین کی پاسداری ہے: حیدر العبادی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 1:28 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے پارلیمانی انتخابات کے التوا کے حوالے سے عراقی سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ العبادی نے باور کرایا کہ وہ اس سلسلے میں آئین کے مقرر کردہ امر پر کاربند ہیں۔عراقی وزیراعظم نے بتایا کہ حزب الدعوہ میں سامنے آنے والے حالیہ اختلافات کی وجہ نوری المالکی کی جانب سے انتخابات میں حزب الدعوہ کے نام سے شرکت کرنے سے انکار تھا۔عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے جانے والے انتخابی قانون کے سبب ایک بڑا اختلاف کھڑا ہو گیا ہے بالخصوص جب کہ امیدوار کے لیے یونی ورسٹی کی ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے۔ تاہم عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ قانون کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔ نمائندے کے مطابق عراقی آئین کا متن ارکان پارلیمنٹ کے لیے کسی نوعیت کی تعلیمی قابلیت کا تعین نہیں کرتا۔مذکورہ قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک رکن پارلیمنٹ جاسم محمد جعفر نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں 100 کے قریب ایسے ارکان ہیں جو یونی ورسٹی کی ڈگری نہیں رکھتے۔ادھر عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے باور کرایا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے اپنے وقت پر اجراء کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اپنے تمام فرائض کی پاسداری کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...