تہران کے برخلاف ایران کے کْرد عراقی کردستان کے ریفرنڈم کے حامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:05 AM | عالمی خبریں |

لندن،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں کرد جماعتوں اور شخصیات نے عراقی کردستان میں خودمختاری کے حوالے سے 25 ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم کا خیرمقدم کیا ہے۔اس حوالے سے کردوں کی سب سے بڑی جماعت ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے ایک بیان میں ریفرنڈم کے لیے اپنی سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ’کرد عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں‘۔ایران میں کردوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت کا جو تقریبا 70 برس پہلے وجود میں آئی تھی.. کہنا ہے کہ کرد ایک قوم ہیں جن کو استعمار نے ان کی چاہت کے بغیر چار پڑوسی ممالک میں بانٹ دیا۔

ایرانی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی ایرانی عوام کی دیگر قومیتوں مثلا عرب ، بلوچ ، ترکمان اور ترک ان کی جماعتوں کے ساتھ ایرانی نظام کے سقوط اور ایک وفاقی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ایران میں Komala Party of Iranian Kurdistan نے بھی عراقی کردستان میں ریفرنڈم کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ریفرنڈم ایران کے کردوں پر اچھے نفسیاتی ، معنوی اور سیاسی اثرات مرتب کرے گا۔ پارٹی کے سربراہ عبداللہ مہتدی کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان میں خود مختاری کا ریفرنڈم ایران کے کردوں میں خود اعتمادی کو کئی گْنا بڑھا دے گا اور ایرانی نظام میں اپنے حقوق کے مطالبات کے حوالے سے ان کے عزم میں اضافہ کرے گا۔

ایران کے کْرد ملک کے شمال مغرب اور مغربی حصے میں رہتے ہیں۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کی آبادی 70 لاکھ سے زیادہ ہے جو تین صوبوں کردستان ، ایلام اور مغربی آذربائیجان میں تقسیم ہے۔ایک جانب ایران کے کردوں کی جانب سے عراق میں اپنی قوم کے لوگوں سے متعلق ریفرنڈم کو سراہا جا رہا ہے تو دوسری جانب تہران ایک سے زیادہ مرتبہ رواں ماہ مقررہ ریفرنڈم کی مخالفت کا اظہار کر چکا ہے۔ ایران کے نزدیک اس کے یہاں بسنے والے کردوں کی اپنے مستقبل کے فیصلے کی خواہش کے پیشِ نظر یہ ریفرنڈم اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بالخصوص جب کہ بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ خیال ہے کہ عراق میں ہونے والا یہ ریفرنڈم پڑوسی ممالک مثلا ایران ، ترکی اور شام میں موجود کردوں پر غیر مسبوق اثرات چھوڑے گا اور یہ لوگ بھی اپنے قومی حقوق حاصل کرنے پر بھرپور اصرار کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...