نینوی میں پیشمرگہ کے علاقوں پر عراقی فورسز کا کنٹرول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2017, 7:53 PM | عالمی خبریں |

بغداد ،18؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی افواج نے نینوی صوبے میں متعدد علاقوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جو اس سے پہلے کْرد فورسز کے زیرِ کنٹرول تھے۔ اس بات کا اعلان بدھ کے روز عراقی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا۔بیان کے مطابق منگل کے روز عراقی فورسز کے پہنچنے سے قبل پیشمرگہ فورسز کے جنگجو ان علاقوں سے کوچ کر گئے۔ عراقی افواج نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی عسکری کارروائیوں کے ذریعے کرکوک میں مکمل "سکیورٹی کنٹرول کا نفاذ" عمل میں آ چکا ہے۔ اس آپریشن کے دوران کرکوک ، دیالی اور نینوی میں اْن علاقوں کو واپس لے لیا گیا جن پر کرد پیشمرگہ فورسز نے قبضہ کر لیا تھا۔

عراقی سرکاری فورسز نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اْن علاقوں کی واپسی کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا جن پر کردوں کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ کردوں نے جون 2014 میں داعش تنظیم کے حملوں کے بعد ان علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا اور کرکوک میں آئل فیلڈز اور سب سے بڑے فوجی اڈّے کو اپنے لیے مختص کر لیا۔عراقی فورسز نے تیزی سے پیش قدمی کی کب کہ کردوں نے بنا کسی مزاحمت کے اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...