موصل:عراقی فوجوں کی جنوبی مضافات کی جانب پیش قدمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 12:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن ،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک عسکری ترجمان نے بتایا ہے کہ عراقی فوجوں نے موصل کے جنوبی مضافات کی جانب پیش قدمی کی ہے، ایسے میں جب شہر کو واگزار کرنے کے لیے پھر سے کی گئی کارروائی کے تیسرے روز، وہ اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔وفاقی پولیس، وزارت داخلہ کے ریپڈ ریسپونس دستے اور دیگر سپاہیوں پر مشتمل اتحادی فوج پھر سے کمر بستہ ہو کر میدان میں اتری ہے، جس کارروائی کا آغاز اتوار کے روز کیا گیا۔ اور اب تک، موصل کے جنوب میں 123مربع کلومیٹر کا اضافی علاقہ واگزار کرا لیا ہے۔ یہ بات مشترکہ فوجی کارروائی کی کمان کے ترجمان نے بتائی ہے۔عراقی فوج کے بیان کے مطابق، امریکہ کی حمایت یافتہ افواج پیر کو موصل کے ہوائی اڈے پر پہنچیں، جس سے قبل داعش کے جہادیوں کا ابو سیف کے قریبی علاقے سے صفایا کیا گیا۔پولیس لیفٹیننٹ کرنل حسین نے کہا ہے کہ ہم ابو سیف میں ہیں اور ہم نے گھروں میں نصب شدہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے، اور اب بھی گھروں کی تلاشی کا کام کر رہے ہیں۔ہوائی اڈے پر کنٹرول کے حصول کے بعد، عراقی افواج مغربی موصل پر حملے کریں گی، جو ابھی تک داعش کے لڑاکوں کے کنٹرول میں ہے۔دریائے دجلہ موصل کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ عراقی افواج نے گذشتہ ماہ شہر کے مشرقی حصے سے شدت پسندوں کا صفایا کر دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔