عراقی فوج کا مشرقی موصل کا 90فیصدعلاقہ داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 17th January 2017, 6:09 PM | عالمی خبریں |

بغداد،17جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)  عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مشرقی موصل کا 90فی صد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ عراقی انسداد دہشت گردی فورسز کے ترجمان صباح نعمان نے ایک بیان میں بتایا کہ فورسز نے مشرقی موصل کا پچاسی سے نوے فی صد علاقہ داعش سے چھڑا لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل کی صرف پانچ کالونیاں داعشی دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں۔ آئندہ چند ایام میں بقیہ مشرقی موصل کے تمام علاقے داعش سے چھڑالیے جائیں گے۔


  صباح نعمان کا کہنا ہے کہ حالیہ آپریشن کے دوران مشرقی موصل میں النبی یونس، الجماسہ اور حضرت یونس کے مزار کا کنٹرول واپس لیا گیا اور ان مقامات پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داعشی دہشت گرد تمام اطراف سے اب فورسز کے گھیرے میں آچکے ہیں۔ ان کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ قبل ازیں ہفتے کے روز عراقی فوج نے مشرقی موصل میں قائم جامعہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان صباح نعمان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ کاری پیچیدہ ہے اور وہ نہیں جانتے کہ تازہ آپریشن میں کتنے دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔


 ادھر دوسری جانب عراقی فوج کے ساتھ اتحادی فوج بھی موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش سے چھڑائی گئی النبی یونس کالونی اور حضرت یونس علیہ السلام کا مزار موصل کے اہم ترین تاریخی مقامات ہیں۔ ان پر داعش نے سنہ 2014ء کے دوران ڈرامائی انداز میں قبضہ کرلیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔