عراق:داعش اپنے زخمیوں کے لیے شہریوں کا خون نچوڑنے لگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2016, 12:12 PM | عالمی خبریں |

بغداد،28؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے شمالی شہر موصل میں دولت اسلامی داعش کے خلاف جاری آپریشن میں تنظیم کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ موصل کے جنوبی قصبے القیارہ میں200داعشی جنگجوؤں کی لاشیں موصل پہنچائی گئی ہیں۔ادھر موصل کے مقامی شہریوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے اپنے زخمیوں کے علاج کے لیے شہریوں سے جبراً ان کا خون لینا شروع کر رکھا ہے۔موصل کے باشندوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجو مسلسل شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ شہریوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگرانہوں نے عراقی فوج اور اتحادی ممالک کے فضائی حملوں میں زخمی ہونے والے جنگجوؤں کے لیے خون کے عطیات نہ دیے توانہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ادھر محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے موصل ہوائی اڈے کے رن وے کا کا ایک بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے۔ اتحادی ممالک کے طیاروں نے البکر کالونی میں بمباری کرکے کم سے کم چار داعشی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ادھر موصل کے شمال مشرقی قصبے سعدیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 12جنگجو ہلاک اور گولہ بارود کی بھاری مقدار تباہ کر دی گئی ہے۔دس جنگجو القیارہ اور جنوبی موصل کے مخمور قصبے کے درمیان بارود سے بھری کار میں دھماکے سے ہلاک ہو گئے۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے صوبہ نینویٰ کے تلعفر کے مقام پر داعش کے ایک ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر کے کم سیکم 60جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ مقتولین میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے نائب ابو حمزہ ازبکی بھی شامل ہے۔ ازبکی ازبکستان کی فوج کا سابق افسر رہ چکا ہے۔تازہ کارروائی میں ابو عائشہ الشامی نامی داعشی کمانڈر بھی ہلاک ہوچکا ہے۔ الشامی القائم کے نواحی علاقے الخیر میں داعش کا گورنر تھا۔

عراقی فوج نے داعش کے خلاف حالیہ مہینوں میں جاری کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم کے اہم کمانڈروں کو ہلاک کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس سے قبل عراق میں لڑائی کے دوران داعش کے وزیر دفاع ابو عمر الشیشانی کو بھی موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔ الشیشیانی کے بعد عراق میں داعش کے دوسرے اہم کمانڈر ابو علی الانباری کی ہلاکت نے تنظیم کو مزید غیرمعمولی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ داعش کے دوسرے وزیردفاع محمد احمد سلطان البجاری اور موصل میں داعش کے ملٹری کمانڈر حاتم طالب الحمدونی کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...