کردستان ڈیموکریٹک پارٹی عراقی فوج کی پیش قدمی سے خائف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 9:02 PM | عالمی خبریں |

بغداد،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق کے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی کی جماعت ’کردستان ڈیموکریٹک پارٹی‘ عراقی فوج کی اربیل کی طرف پیش قدمی سے خائف دکھائی دیتی ہے۔ کل ہفتے کو ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ عراقی فوج کے دسیوں ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں جنوبی اربیل کے علاقوں طمطق اور کویسنجق کی طرف بڑھ رہی ہیں۔کردوں کے مقرب ذرائع ابلاغ میں شائع کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاسی شعبے کے رکن محمد نظیف قادری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج کے دسیوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دوسری فوجی گاڑیاں کردستان کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج کی بھاری نفری طمطق اور کویسنجق کے علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔قادری نے دعویٰ کیا کہ عراقی فوج کے ساتھ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ عراقی فوج اور اس کی معاون ملیشیا جنوبی اربیل کے علاقے کویسنجق کے قریب پہنچ چکے ہیں۔کرد سیاسی رہ نما کا کہنا ہے کہ ہم اپنے علاقوں کا بھرپور دفاع کریں گے، کیونکہ یہ ہمارا فطری حق ہے۔

قبل ازیں ایک دوسرے کرد لیڈر معمار اوگلو نے کہا تھا کہ عراق کی وفاقی پولیس اربیل کے مرکز سے 25 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کرکوک کی انتظامی حدود پرانی حالت پر برقرار رکھی جائیں گی اور عرقی فوج اربیل کی طرف مزید پیش قدمی نہیں کرے گی۔درایں اثناء عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد دستور کے مطابق کردستان کی صوبائی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردستان کہ بیشمرگہ فورسز عراق کے قومی سیکیورٹی ڈھانچے کا حصہ ہے جو بغداد کے ماتحت کام کرنے کی پابند ہے۔جمعہ کو یہ اطلاعات آئی تھیں کہ عاقی فوج کردستان کے صدر مقام اربیل سے صرف 50 کلو میٹر کی دوری پر پہنچ گئی ہے۔ اس پیش رفت پر علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور عراقی جوائنٹ آپریشنل فورسز کے ڈپٹی چیف جنرل عبدالامیر یاراللہ کے اس بیان کو مشکوک قراردیا جا رہا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق کا کرکوک کے بعد مزید کسی علاقے پر فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں۔ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں یمنی وزیراعظم احمد عبید بن دغر نے کہا کہ حدیبو شہر کے ساحل کے قریب سے ایران کا ایک جہاز قبضے میں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی جہاز بحر ہند اور بحر عرب کیدرمیان ارخبیل سقطری کے قریب سے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی جہاز مقامی ماہی گیروں کی نشاندہی اور معاونت سے قبضے میں لیا گیا۔ یہ ماہی گیر جزیرہ عبدالکوری کے مقام پر سمندر میں مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سبا‘ کے مطابق وزیراعظم بن دغر نے عدن شہر میں گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی ایران جہاز کے پکڑے جانے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے ایرانی جہاز پر موجود سامان اور اسے بھجوانے کے ذرائع کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ یمن کے ساحل سے ایران جہاز کے پکڑے جانے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمنی حکومت پہلے بھی بار بار ایران پر باغیوں کو ہوائی اور بحری جہازوں کے ذریعے اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عاید کر چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...