دولتِ اسلامیہ سے آخری شہر چھڑانے کے لیے حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th August 2017, 5:57 PM | عالمی خبریں |

بغداد،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکام نے کہا ہے کہ عراقی برّی فوج نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِ قبضہ آخری عراقی شہر تلعفر پر قبضے کے کارروائی شروع کر دی ہے۔گذشتہ رات وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے ٹیلی ویژن نے نشر کردہ تقریر میں اس حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہادیوں کے پاس اب دو ہی راستے رہ گئے ہیں ہتھیار ڈال دو یا مر جاؤ۔عراقی فوج نے جولائی میں دولتِ اسلامیہ کے گڑھ موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ تلعفر اس سے 55کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔تلعفر میں شیعوں کی اکثریت تھی اور یہاں 2014میں دولتِ اسلامیہ قابض ہو گئی تھی۔ یہ شہر شامی سرحد اور موصل کے درمیان اہم گزرگاہ ہے اور یہ دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کے لیے کمک کا بڑا مرکز رہا ہے۔زمینی حملے سے پیشتر عراقی جنگی طیارے کئی دنوں سے اس شہر کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
اتوار کو حیدر العبادی نے عراقی فوجی کی سیاہ وردی پہن کر اور عراقی جھنڈے کے آگے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ 'تلعفر کو آزاد کروانے کے لیے معرکہ شروع ہو گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں داعش سے کہتا ہوں کہ ان کے پاس ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔انھوں نے تقریر کے اختتام پر عراقی فوجیوں کو مخاطب کر کے کہا: 'تمام دنیا آپ کے ساتھ ہے۔عراقی وزیرِ اعظم کی تقریر سے چند گھنٹے قبل عراقی فضائیہ نے تلعفر پر پرچیاں گرائیں جن میں شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ 'آخری حملے کے لیے تیار ہو جائیں۔جنگ شروع ہونے والی ہے جس میں ہمیں فتح نصیب ہو گی۔ ان شااللہ۔نامہ نگاروں کے مطابق عراق فوج کو تلعفر میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ وہ حالیہ بمباری اور رسد نہ ملنے سے خاصے کمزور پڑ گئے ہیں۔
میجر جنرل نجم الجبوری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ جہادی 'تھکے ہارے اور دل برداشتہ ہیں ' اور انھیں موصل کی طرح یہاں کسی سخت جنگ کی توقع نہیں ہے۔ موصل پر قبضے کی جنگ کئی ماہ چلی تھی اور اس میں عراقی فوج کا خاصا جانی نقصان ہوا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ موصل کے برعکس تلعفر کا صرف ایک حصہ ہی تنگ گلیوں پر مشتمل ہے۔ شہر میں بہت کم عام شہری ہی باقی بچے ہیں، اور اپریل کے بعد سے اب تک 49 ہزار کے قریب شہر چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔تلعفر کے علاوہ دولتِ اسلامیہ کے پاس یہاں سے 170 کلومیٹر جنوب مشرق میں دو ہاجیواوا کے اردگرد کچھ علاقہ بچا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے فرات کی وادی میں انا سے القائم تک ان کے پاس کچھ علاقہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...