عراق: الحشد الشعبی ملیشیا کے رہ نما کی امریکی فوج کو دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 8:54 PM | عالمی خبریں |

بغداد 12فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے رہ نما قیس الخزعلی نے عراق میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایک قبائلی کانفرنس کے دوران الخزعلی نے باور کرایا کہ وہ داعش تنظیم پر قابو پانے کے بعد عراق میں امریکی عسکری وجود کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی رواں ماہ کے اوائل میں اس امر کی تصدیق کر چکے ہیں کہ عراق میں بین الاقوامی اتحاد کی فوج کی تعداد میں بتدریج کمی کے لیے حکومتی منصوبہ موجود ہے۔ تاہم العبادی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق کو ابھی مذکورہ اتحاد کی فضائی کوششوں کی ضرورت ہے۔ادھر عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے بتایا کہ عراقی حکام کی جانب سے داعش تنظیم کے خلاف "فتح" کے اعلان کے بعد امریکی فوج نے عراق میں اپنی تعداد میں کمی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ داعش کے خلاف معرکہ اختتام پذیر ہو چکا ہے جس کے بعد امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔ الحدیثی نے واضح کیا کہ "یہ انخلاء ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں اور یقیناًاس مرحلے میں حتمی انخلاء کے آغاز پر غور نہیں کیا جا سکتا۔دوسری جانب دوسری جانب داعش تنظیم کے خلاف برسر پیکار اتحادی افواج کی کمان نے اعلان کیا تھا کہ اْس نے عراق میں اپنی کارروائیوں کا مشن تبدیل کر دیا ہے اور "اس سلسلے میں اب تمام تر توجہ جنگی کارروائیوں میں معاونت سے ہٹ کر داعش تنظیم کے خلاف عسکری فتح کو پختہ کرنے پر دی جائے گی"۔اتحاد کی جانب سے جاری سرکاری بیان کی کاپی العربیہ کو موصول ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ موصل کی فتح نے داعش کے خلاف اگلی کامیابیوں کو تیز کر دیا اور تنظیم اپنے قبضے میں موجود اراضی کے 98 فی صد حصّے سے ہاتھ دھو چکی ہے۔ تاہم بیان میں خبردار کیا گیا کہ داعش تنظیم ممکنہ طور پر "بغاوت" کی کارروائیوں کی طرف جا سکتی ہے اور وہ اب بھی قتل کی کارروائیاں کرنے کی قدرت رکھنے کے سبب شہریوں اور امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...