’2014 کے بعد عراق کویت کو ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2018, 10:51 AM | عالمی خبریں |

جنیوا 21اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) عراقی حکام نے سنہ 1990ء میں سابق مصلوب صدر صدام حسین کے دور میں کویت پر حملے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کویت کا اس کا ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب عراق نے خلیجی ریاست پر چڑھائی کے فیصلے کی غلطی مانتے ہوئے کویت کو 90 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق اقوام متحدہ کی زیر نگرانی عراق کی طرف سے کویت کو ہرجانے کی ادائیگی کا معاملہ 2014ء میں زیر بحث آیا تھا۔ اس وقت بھی بغداد حکومت نے کویت کو ہرجانہ ادا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر انتہا پسندوں کی جانب سے عراق کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیے جانے کے باعث یہ معاملہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔سنہ 1991 میں سلامتی کونسل نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جسے صدام حسین کے دور میں بیرون ملک کاروائیوں بالخصوص کویت پر حملے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کمیشن کی ذمہ داری میں یہ شامل تھا کہ وہ کویت کو ہونے والے نقصان کے ہرجانے کا تخمینہ لگائے۔کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ عراق کویت پر قبضے کے دوران کمپنیوں اور افراد کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے طور پر 52 ارب 40 کروڑ کی رقم ادا کرے۔ یہ رقم عراق کی تیل مصنوعات پر ٹیکس عاید کرنے وصول کیے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔کل جمعہ کو کمیٹی نے پندرہ لاکھ شکایات کنندہ افراد اور کمپنیوں کو 47 ارب 90 کروڑ کی رقم ادا کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...