عراق میں داعش کے ہاتھوں ہلاک 38 بھارتی شہریوں کی باقیات بھارت کے حوالے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 11:51 AM | عالمی خبریں |

بغداد 2اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عراقی حکومت نے سنہ2014ء میں شمالی شہر موصل میں دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے حملے میں ہلاک ہونے والے 38 مزدوروں کی لاشیں نئی دہلی کے حوالے کردی ہیں۔عراق میں متعین بھارتی سفیر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مقتولین کی لاش خصوصی فوجی طیارے پر بھارت روانہ کی جائیں گی۔ خارجہ امور کے وزیر بھی ہمراہ ہوں گے۔خیال رہے کہ عراقی حکام نے گذشتہ برس موصل میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا تھا جس میں دفن کیے گئے افراد کی شناخت ان بھارتی مزدوروں کے طورپر کی گئی تھی جنہیں موصل کے قریب داعش نے ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ کام کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتولین میں بیشتر کا تعلق شمالی بھارت سے بتایا جاتا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 2014ء4 میں بھارت کے 39 شہریوں کو اغواء کرلیا گیا تھا جس کیبعد ان کے زندہ یا مردہ ہونے کے بارے میں متضاد اطلاعات بھی آتی رہی ہیں۔ان بھارتی شہریوں کو داعش نے سنہ2014ء کو موصل سمیت عراق کے وسیع علاقے پر ڈرامائی انداز میں قبضے کے دوران اغواء کیا۔ مغربی موصل کے شمالی علاقے دوش سے ان کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے ملی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...