عراقی فورسز کی الحویجہ میں داعش مخالف نئی کارروائی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 6:00 PM | عالمی خبریں |

بغداد ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فورسز نے تیل کی دولت سے مالا مال شمالی شہر کرکوک کے مغرب میں واقع قصبے الحویجہ میں داعش کے خلاف ایک نئی کارروائی شروع کردی ہے۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کرکوک سمیت کردستان کی آزادی کے لیے مجوزہ ریفرینڈم کے انعقاد سے صرف چار روز قبل اس فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

حیدر العبادی اس ریفرینڈم کو غیر آئینی قرار د ے چکے ہیں اور انھوں نے خود مختار کردستان کی علاقائی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ اس کو منسوخ کردے۔کرکوک میں کردستان کے برعکس ترکمن اور عرب بھی آباد ہیں اور وہ آزادی ریفرینڈم کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ وہ بغداد سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔ کرکو ک پہلے بغداد ہی کی عمل داری میں تھا لیکن 2014ء میں داعش کی چڑھائی کے بعد عراقی فورسز وہاں سے پسپا ہوگئی تھیں اور پھر کرد سکیورٹی فورسز البیش المرکہ نے اس شہر کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے داعش کو اس پر قبضے سے روک دیا تھا اور تب سے اس کرد ملیشیا ہی کا اس شہر پر کنٹرول ہے۔ 

عراقی دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع الحویجہ اور مغرب میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع بعض علاقے ابھی تک داعش کے قبضے میں ہیں۔اس جنگجو گروپ نے جون 2014ء میں اچانک چھاپا مار کارروائی کے بعد عراق کے شمالی اور شمال مغربی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور عراق کا قریباً ایک تہائی علاقہ اس کے قبضے میں آ گیا تھا لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران میں عراقی فورسز نے داعش کے زیر قبضہ بیشتر علاقے بازیاب کرا لیے ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا کردستان اور کرکوک میں ریفرینڈم سے امریکا کی حمایت سے الحویجہ میں عراقی فورسز کی داعش مخالف کارروائی متاثر ہوگی۔اقوام متحدہ کے مطابق الحویجہ میں داعش مخالف کارروائی کے دوران کم سے کم پچاسی ہزار افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔

امریکا نے کردستان میں مجوزہ آزادی ریفرینڈم کے خلاف بدھ کو ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نورٹ نے کہا کہ ’’ امریکا عراقی کردستان کی علاقائی حکومت کے زیر انتظام آزادی کے مسئلے پر ریفرینڈم کی شدید مخالفت کرتا ہے‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔