کرکوک پر کنٹرول کے باوجود متنازع علاقوں کی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی: امریکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 9:22 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزارت خارجہ نے شمالی عراق میں پرشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکوک کے نزدیک اپنی نقل و حرکت پر روک لگائے جو بغداد اور عراقی کردستان کی حکومتوں کے درمیان متنازع علاقہ ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "کسی بھی غلط فہمی یا محآذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے ہم مرکزی حکومت سے پْرسکون رہنے اور متنازع علاقوں میں اپنی وفاقی فورسز کی نقل و حرکت پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں اور خاص طور پر ان اقدامات پر زور دیتے ہیں جن پر کردستان حکومت کے ساتھ رابطہ کاری ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم عراقی کرد شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے وزیراعظم حیدر العبادی کی وفاقی فورسز کو دی گئی ہدایات پر مطمئن ہیں۔ البتہ یہ بات واضح رہے کہ عراقی فورسز نے جن متنازع علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا ہے ان کی حیثیت اب بھی متنازع ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق متنازع علاقوں پر وفاقی حکومت کے پھر سے کنٹرول حاصل کرنے سے ان علاقوں کی صورت حال پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور عراقی آئین کے مطابق حل تلاش کیے جانے تک یہ متنازع ہی رہیں گے"۔دوسری جانب پیشمرگہ فورسز نے کرکوک صوبے سے اپنے مکمل انخلا کی تصدیق کی ہے۔ وزارتِ پیشمرگہ کے سکریٹری جنرل جبار یاور نے جمعے کے روز بتایا کہ پیشمرگہ فورسز مکمل طور پر کرکوک کی حدود سے باہر ہیں اور جھڑپیں التون کوبری قصبے سے انخلا سے پہلے واقع ہوئی تھیں۔ یاور کے مطابق پیشمرگہ فورسز عراقی فوج کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے بعض علاقوں سے نکل گئی۔یاد رہے کہ 25 ستمبر کو عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرینڈم کے بعد اربیل اور بغداد حکومتوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ بغداد میں مرکزی حکومت نے "سرزنش" سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے کردستان کے دونوں ہوائی اڈوں کی فضائی حدود کو بند کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ ریفرینڈم منعقد کرانے کے ذمے داران کے تعاقب کی بھی دھمکی دی گئی۔عراقی آئین کے آرٹیکل (140) کے مطابق کرکوک، نینوی، دیالی اور صلاح الدین صوبوں کے علاقے متنازع حیثیت کے حامل ہیں۔ سال 2014 میں داعش تنظیم کے عراق پر حملے کے نتیجے میں جنم لینے والی انارکی کی فضاؤں میں کردستان حکومت نے ان متنازع علاقوں پر قبضہ جما لیا تھا.

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔