مقتدیٰ الصدر نے مظاہرین کی حمایت کردی ،نئی حکومت کی تشکیل مُوَخَّر کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:04 PM | عالمی خبریں |

بغداد 21جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے ملک کے جنوبی صوبوں میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کی حمایت کردی ہے او ر تمام متعلقہ سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مظاہرین کے بہتری شہری خدما ت کی فراہمی کے مطالبات پورے ہونے تک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ معطل کردیں ۔

عراق کے جنوبی شہروں میں جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد مقتدیٰ الصدر کی جانب سے یہ پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔انھوں نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام سیاسی بلاکوں کو نئے اتحادوں کی تشکیل اور دوسرے امور کے لیے سیاسی بات چیت اس وقت تک معطل کردینی چاہیے جب تک مظاہرین کے تما م جائز مطالبات پورے نہیں ہوجاتے‘‘۔

وزیراعظم حیدر العبادی کی قیادت میں عراق کی مرکزی حکومت جنوبی شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے لیکن وہ ابھی تک اس میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔جنوبی شہر بصرہ میں 8 جولائی کو بہترشہری خدمات اور روز گار کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے جو دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے شہروں تک بھی پھیل گئے ۔ انھوں نے اب متشدد بلووں کا رُخ اختیار کر لیا ہے اور ان میں گذشتہ گیارہ روز کے دوران میں آٹھ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

بصر ہ اور اس کے نواحی علاقوں کے مکین گذشتہ ہفتے عشرے سے روزگار ، بجلی ، پانی اور دوسری بنیادی خدمات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ان کے ان مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے پڑوسی ملک ایران نے بصرہ کو بجلی مہیا کرنا بند کردی تھی۔عراقی حکومت ان مطالبات کو جائز قرار دیتی ہے لیکن اس نے ابھی تک ان کے حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...