تلعفر آپریشن کے آغاز کا اعلان کرنے پرعراقی وزارت دفاع کا ترجمان برطرف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2017, 4:05 PM | عالمی خبریں |

بغداد،16اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تلعفر معرکے کیحوالے سے انتشار کے بعد عراقی وزیر دفاع نے وزارت کے ترجمان کو برطرف کر دیا ہے۔ ترجمان نے منگل کے روز کہا تھا کہ تلعفر کو واپس لینے کے لیے معرکے کا آغاز ہو گیا ہے جب کہ شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا کہ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ وہ کرے گی۔

داعش تنظیم کو عراقی شہروں سے باہر نکالنے کے سلسلے میں عراقی فوج کا اگلا ہدف تلعفر شہر ہے۔ یہ شمالی عراق میں نینوی صوبے کے اندر تنظیم کا آخری بڑا گڑھ ہے۔ مشترکہ کارروائیوں کی کمان کے مطابق شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عسکری منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔عراقی وزارت دفاع کے سابق ترجامن بریگیڈیئر جنرل محمد الخضری نے گزشتہ روز العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو بتایا تھا کہ عراقی فضائیہ نے داعش کے ٹھکانوں کو شدید بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔الخضری جن کو العربیہ سے گفتگو کرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا۔ انہوں نے باور کرایا تھا کہ عراقی افواج داعش کے زیر کنٹرول تمام علاقوں میں پیش قدمی کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے بھی تلعفر آپریشن کے جلد شروع ہونے کا اعلان کیا جس میں ملیشیا کے گروپ بھی شرکت کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ذرائع نے تلعفر میں داعش تنظیم کے جنجگوؤں کی تعداد کا اندازہ ایک ہزار کے قریب لگایا ہے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

تلعفر شہر موصل سے 70 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور یہاں سکونت پذیر زیادہ تر افراد ترکی کے قریب سمجھے جانے والے ترکمان عراقی ہیں۔ نترکمانوں کے ترکی کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر انقرہ نے یہ مطالبہ کر ڈالا کہ الحشد الشعبی ملیشیا کو تلعفر کے معرکے سے دور کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...