شام میں عراقی فضائیہ کے "تباہ کن" حملوں کی وڈیو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 1:00 PM | عالمی خبریں |

بغداد20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)عراقی حکام کی جانب سے ایک وڈیو جاری کی گئی ہے۔ یہ وڈیو عراقی فضائیہ کی جانب سے شام کی سرزمین پر داعش تنظیم کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے کی ہے۔اس سے قبل عراقی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ "مسلح افواج کے کمانڈر جنرل حیدر العبادی کے احکامات پر عمل درامد کرتے ہوئے عراقی فضائیہ نے جعمرات کے روز شام میں عراقی سرحد کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن فضائی حملے کیے۔ یہ حملے علاقے میں داعش کی ٹولیوں کے جلد خاتمے میں مدد گار ثابت ہوں گے جس طرح عراق میں بھی عسکری طور پر تنظیم پر قابو پا لیا گیا"۔دوسری جانب مشترکہ آپریشنز کی کمان کے سرکاری ترجمان میجر جنرل یحیی الزبیدی نے "الحدث" نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فضائی حملوں میں شام کے علاقے البوکمال کے نزدیک داعش تنظیم کے زیر انتظام دھماکا خیز مواد کے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ عراق کے سرحدی علاقے القائم کے مقابل واقع ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی شامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں آئی۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عراقی فضائیہ نے شامی اراضی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہو۔ بغداد حکومت فروری 2017 میں بھی اسی نوعیت کی بم باری کی کارروائی کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...