میزائل تجربات جاری رکھیں گے، روحانی کا امریکا کو جواب

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 24th May 2017, 7:02 PM | عالمی خبریں |

تہران،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی صدر حسن روحانی نے پاسداران انقلاب کی طرح میزائل پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے امریکا کی طرف سے میزائل تجربات روکے جانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے تکنیکی طور پر جس وقت بھی میزائل تجربے کی ضرورت محسوس کی تو تجربہ کرنے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ایرانی صدر نے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کے سعودی عرب دورے کے دوران تہران سے کیے گئے مطالبے کو مسترد کردیا جس میں انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ وہ میزائل تجربات روکے اور خطے میں دہشت گردی سیل ختم کرے۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم میزائل پروگرام سے دست بردار ہوجاتے ہیں تو بعض لوگ بہت بڑی غلطی کریں گے۔ وہ خطے میں نئی کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے دو ماہ قبل پاسداران انقلاب کے دفاعی بجٹ میں 24 فی صد اضافے کی منظوری دی تھی۔ یہ اضافی رقم ایران کے متنازع بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے استعمال کیے جانے کا شبہ ہے۔
ایرانی صدر نے 14 ارب ڈالر کے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی۔ اس بجٹ کا 53 فی صد پاسداران انقلاب کے لیے مختص کیا گای۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میزائلوں کی تیاری اور انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ اتوار کے روز سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی، عرب امریکاسربراہ کانفرنس کے دوران ریاض دورے پرآئے امریکی وزیرخارجہ نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور میزائل تجربات کا سلسلہ فوری طور پر روک دے تاہم ایران نے سرکاری طور پر امریکی وزیرخارجہ کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...