امریکی دباؤ مسترد ،پاسداران انقلاب ایران کا میزائل پروگرام میں تیزی لانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st October 2017, 11:10 AM | عالمی خبریں |

تہران، 20 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاسداران انقلاب ایران نے امریکا اور یورپی یونین کے دباؤ کے باوجود ملک کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے:’’ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو توسیع دی جائے گی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی (انقلابی تنظیم، پاسداران) کے خلاف معاندانہ حکمتِ عملی کے ردعمل میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی‘‘۔ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں میزائل تجربات کے ردعمل میں ایران کے خلاف یک طرفہ طور پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔امریکا ایران سے یہ مطالبہ کرتا چلا آرہا ہے کہ وہ اپنے میزائلوں کو مزید ترقی دے اور نہ جوہری بم لے جانے کی صلاحیت کا حامل بنائے۔جبکہ ایران کا یہ موقف رہا ہے کہ اس کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اس کے یہ میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور نہ اس مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔وہ متعدد مرتبہ اس عزم کا اظہار کرچکا ہے کہ مغرب کی تنقید کے ردعمل میں قومی سلامتی کی ضروریات کے مطابق اپنے میزائل پروگرام کو جاری رکھے گا۔ایران نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی 2015ء میں ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کی تصدیق سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کو یکسر ختم بھی کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...