ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کے دفتر پر مشتعل ہجوم کا حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:17 AM | عالمی خبریں |

تہران،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے شہر بروجرد میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمائندے اور مبلغ حسن ابو ترابی کے دفتر پر ایک مشتعل ہجوم کے حملے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا کے ایرانی صارفین نے یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔اس میں مشتعل ہجوم کو ابو ترابی کے دفتر پر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایران کی مختلف نیوز ویب سائٹس کے مطابق ابو ترابی بدعنوانی کے مختلف کیسوں اور لوگوں سے رقوم اینٹھنے میں ملوث ہیں اور ان کا یہی کردار اس حملے کا محرک بنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے مختلف شہروں اور صوبوں میں سرکاری مالیاتی اداروں میں بدعنوانیوں کے خلاف گذشتہ قریباً ایک ماہ سے مظاہرے جاری ہیں۔ایرانی شہری پاسداران انقلاب کے خلاف بھی عوامی رقوم اینٹھنے کے الزامات عاید کررہے ہیں اور ان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

ایرانی شہری سرکاری حکام کے ہاتھوں اپنی جمع پونجی کے خرد برد ہونے پر یہ مظاہرے کررہے ہیں،انھوں نے یہ رقوم بنکوں میں منافع ( سود) کے حصول کے لیے جمع کرائی تھیں۔تاہم بعد میں یہ مالیاتی ادارے دیوالیہ ہوگئے تھے اور لوگوں کو ان کی اصل رقوم بھی واپس کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انھیں بند کردیا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں مشتعل افراد ابو ترابی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔اس حملے کے بعد مظاہرین اور ابو ترابی کے سکیورٹی کے عملے کے درمیان ہاتھا پائی اور لڑائی تک نوبت پہنچ گئی تھی اور انھوں نے ایک دوسرے کے خلاف تیز دھار آلے بھی استعمال کیے تھے۔مظاہرین ابو ترابی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بھی سنے جاسکتے ہیں۔

ایران سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران میں مذہبی شخصیات پر عام لوگوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔جون میں ایسا ہی ایک واقعہ دارالحکومت تہران میں پیش آیا تھا اور ایک میٹرو اسٹیشن پر مشتعل نوجوان نے ایک مذہبی عالم کو متعدد مرتبہ چاقو گھونپ دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے لوگوں کو ملاّ ؤں کی نا انصافیوں سے آزاد کرانے کے لیے یہ ایک اچھا کام کیا ہے۔اس حملہ آ ور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...