ایران کے اعتدال پسند لیڈر کی بھوک ہڑتال، ہسپتال منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 17th August 2017, 6:14 PM | عالمی خبریں |

تہران،17اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایرانی اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما مہدی کروبی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ چھ برسوں سے گھر پر نظربند ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر مہدی کروبی کی جانب سے بھوک ہڑتال کی وجہ اْن کا وہ مطالبہ ہے کہ اْن کے مقدمے کی عدالتی کارروائی شروع کی جائے اور اْن کی نگرانی کا عمل فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کی نظربندی کو چھ برس بیت گئے ہیں اور عدالت میں اْن کے خلاف استغاثہ کی جانب سے مقدمہ شروع کرنے کا کوئی چالان پیش نہیں کیا گیا۔
ناقدین کا خیال ہے کہ تہران حکومت اندیشہ نقصِ امن کے تحت اْن کی حراست کو طول دینے کی کوشش میں ہے۔ کروبی ایک مقبول عوامی لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے مقدمے کو شروع کرنے کے لیے پہلے بھی حکام کو مطلع کیا تھا اور اب انہوں نے اس کے باقاعدہ آغاز کے لیے بدھ سولہ اگست سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔انہیں آج جمعرات سترہ اگست کو دارالحکومت تہران میں واقع جدید سہولیات سے آراستہ شاہد راجائی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ اْن کا بلڈ پریشر غیرمعمولی طور پر بلند ہو گیا تھا جو اْن کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتا تھا۔مہدی کروبی نے ہسپتال پہنچ کر بھی کچھ بھی کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اْن کی علالت اور ہسپتال منتقل کرنے کی تفصیلات سہام ویب سائٹ پر رپورٹ کی گئی ہے۔ اْن کے بیٹے محمد نے اپنے والد کے ہسپتال داخل کیے جانے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کروبی کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ فاطمہ کروبی نے سہام نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ اْن کے شوہر کا پہلا اور بڑا مطالبہ گھر کے اندر سے خفیہ محکمے کے ایجنٹوں اور حال ہی میں ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کے نصب کیے جانے والے کیمروں کو ہٹانا ہے۔ فاطمہ کروبی کے مطابق سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد اتنی طویل نظر بندی کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔
کروبی کی اہلیہ کے مطابق اْن کے شوہر کا دوسرا مطالبہ ہے کہ  اْن کے خلاف عدالتی کارروائی کھلے عام ہو تا کہ اْن پر عائد الزامات سے تمام ایرانی عوام آگاہ ہو سکیں اور اس صورت میں وہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...