پاسداران انقلاب کا دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان;ایرانی فوج امریکی افواج سے زیادہ طاقت ور ہے: ایرانی جنرل

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2017, 7:26 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،24اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی طرف سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد اداروں میں شامل کیے جانے پر غور کے رد عمل میں ایران اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا ہے اور اس نے خطے میں دہشت گردوں کی پشت پناہی جاری رکھنے کے مذموم عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف بریگیڈیئر جنرل حسن سلامی نے کہا ہے کہ تہران اپنی سرحدوں سے باہر اسلامی مزاحمتی قوتوں کی معاونت اور مدد جاری رکھے گا۔ جنرل سلامی نے کہا کہ پاسداران انقلاب کی بری افواج سرحدوں کی دفاع کے لیے بہادری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ایران کی دفاعی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ ایران اھل بیت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی مزاحمتی قوتوں کی مدد اور معاونت بھی جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب بزدل امریکی افواج سے زیادہ بہادر اور طاقت ور ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی عہدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر غور شروع کیا ہے۔ رواں سال فروری میں امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے 13 ایرانی شخصیات اور 12 اداروں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔ ان پر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت، تہران کو میزائل پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی کی فراہمی اور بیرون ملک دہشت گردی میں ملوث فیلق القدس کی مدد کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔مارچ کے آخر میں امریکی سینٹ کے چیئرمین پال رایان نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پاسداران انقلاب دہشت گرد فوج ہے جو شام میں آمریت کی معاونت، دہشت گردی میں شامل۔ یمن، لبنان اور عراق میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جون بولٹن نے بی حال ہی میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے حلیف ممالک ہم سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ امریکا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دے۔ اب یہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد اس حوالے سے اقدامات کرے۔جون بولٹن کا کہنا تھا کہ اگر پاسداران انقلاب کی مدد نہ ہوتی شام میں بشارالاسد کے عوام پر مظالم اب تک جاری نہ ہوتے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔