یمن میں جنگ بندی کی حمایت کریں گے: ایران

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 12:34 PM | عالمی خبریں |

تہران 30مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن تنازعے کے حوالے سے ایران اور یورپی طاقتوں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تہران حکومت نے کسی ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرنے کا یقین دلایا ہے۔یورپی طاقتوں اور ایران کے مابین ان مذاکرات کا آغاز فروری میں ہوا تھا۔ ان مذاکرات کا مقصد مشرق وسطیٰ میں ایرانی کردار کو محدود بنانا اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی صدر کو یہ باور کروانا تھا کہ تہران حکومت کو بھی سمجھوتے کرنے پر تیار کیا جا سکتا ہے۔ان مذاکرات میں بنیادی طور پر یمن کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ یمن میں ایران اور سعودی عرب اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سعودی عرب کے مطابق ایران یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ اور فوجی تربیت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایران اس الزام کا مسترد کرتے ہوئے یمن بحران کی ذمہ داری ریاض حکومت پر عائد کرتا ہے۔یمن جنگ میں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تیس لاکھ کے قریب داخلی سطح پر بے گھر ہو چکے ہیں ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’یمن میں انسانی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا، ’’اس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو یقینی بنانا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی مدد کی جا سکے۔ ہم اپنے اتحادیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے بھی اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں گے۔ تین یورپی سفارت کاروں نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح پیش رفت ہوئی ہے اور وہ صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔سن دو ہزار پندرہ سے مغربی حمایت یافتہ سعودی عسکری اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران دس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تیس لاکھ کے قریب داخلی سطح پر بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔