چند ہفتوں کے اندر جوہری معاہدے سے نکل جائیں گے:ایران

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2018, 12:45 PM | عالمی خبریں |

تہران24جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے کہا کہ تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے طے پایا معاہدہ آخری سانسیں لے رہا ہے اور چند ہفتوں کے بعد ایران اس معاہدے سے نکل جائیگا۔’یورو نیوز‘ چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقجی نے کہا کہ جوہری سمجھوتہ ’انتہائی نگہداشت‘ وارڈ میں ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہا ہے۔ چند ہفتوں کے بعد اس کا کوئی وجود نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی بقاء4 کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کا ویڑن واضح نہیں۔ امریکا کے معاہدے سے نکل جانے کے بعد اس کے توازن کو قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔عباس عراقجی کا کہنا تھا کہ اگر یورپی ممالک سمیت معاہدے کے تمام فریق اس کی حفاظت کرنا چاہیں تو انہیں ان سب کو بڑی قربانی دینا ہوگی بالخصوص امریکا کے علاحدہ ہونے اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کے حوالے سے دنیا کو کئی مشکلات سے گذرنا پڑ سکتا ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں ایرانی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ یورپ جوہری سمجھوتے کے حوالے سے ایک اچھے پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہا ہے مگر ہمیں یورپ کے طریقہ کار سے کوئی دلچسپی نہیں۔ یورپی ممالک کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ایران یا امریکا میں سے کس کے ساتھ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔