ایران:دس برس کی عمر میں گرفتاربچے کو 8برس بعدپھانسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 10:46 AM | عالمی خبریں |

تہران ،16؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کے سنی اکثریتی صوبے بلوچستان میں حکام نے 4ملزمان کو پھانسی دے دی۔ موت کے گھاٹ اتارے جانے والوں میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے جب گرفتار کیا تھا تو اس کی عمر 10 برس تھی۔ایران میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق پھانسی پانے والوں میں شفیع محمد بلوچ زہی ، دادمحمددہقانی(52برس)اورغدیردہقانی(18برس)شامل ہے۔ غدیر کو دس برس کی عمر میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 8 برس جیل میں گزارنے کے بعد اُسے پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستانی صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو جمعے کی صبح زاہدان کی بدنام زمانہ جیل میں پھانسی دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے 8 برس قبل دس سالہ بچے غدیر کو داد محمد دہقانی کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا تھا جب یہ دونوں پاکستانی بلوچستان سے ایرانی بلوچستان آ رہے تھے۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق داد محمد دہقانی جس ٹرک کو چلا رہا تھا اس میں سے منشیات برآمدہوئی تھیں۔جیل کی انتظامیہ نے پھانسی کے بعد ملزمان کی لاشوں کو جیل کے صحن میں پھینک دیا جو پورے ایک روز تک پچاس سے زیادہ درجہ حرارت میں وہاں پڑی رہیں۔علاوہ ازیں ایرانی عدلیہ کی جانب سے جس چوتھے شخص کو پھانسی دی گئی اس کا نام یوسف ریگی ہے۔ ریگی پر بلوچستان صوبے میں منشیات کی تجارت کا الزام تھا۔واضح رہے کہ ایرانی بلوچستان کے لوگ اس امرکی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ انتہائی غربت ، محرومی اور تہران میں حکومتی نظام کی جانب سے دانستہ امتیاز کا شکار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...