ایرانی ٹیم کی حج سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے سعودی عرب آمد

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2017, 9:13 PM | عالمی خبریں |

ریاض، 23/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر بھیجنے سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے ایک ٹیم سعودی عرب بھیجی ہے۔ایران کے وزیر ثقافت رضا صالحی امیری نے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے ایک بیان میں اس ٹیم کو سعودی عرب بھیجنے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ ”اگر سعودی عرب ہماری شرائط کو تسلیم کرتا ہے تو ایران کی اس سال کی پالیسی یہ ہے کہ عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا“۔گذشتہ سال کے اوائل میں تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر مشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایران نے حج کے لیے سرکاری وفد نہیں بھیجا تھا۔گذشتہ تین عشروں میں یہ پہلا موقع تھا کہ ایرانی عازمین نے حج نہیں کیا تھا اور اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان شام اور یمن کے تنازعے پر سخت تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔ گذشتہ سال ایرانی عازمین کو حج پر بھیجنے کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ویزوں کے اجرا اور سکیورٹی کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔