ایران کا شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، میزائل کرمان شاہ اور کردستان سے داغے گئے:پاسداران انقلاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2017, 12:34 PM | عالمی خبریں |

تہران،19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران کی طاقتور فورس پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی دیر الزور گورنری میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے کردستان اور کرمان شاہ سے میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ شدت پسند گروپ کی طرف سے ایرانی پارلیمان اور آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر دھماکوں کا جواب ہے۔خیال رہے کہ سات جون کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ولایت فقیہ کے انقلاب کے بانی آیت اللہ علی خمینی کے مقبرے اور پارلیمنٹ کے بار یکے بعد دیگر ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم 17افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے۔ بہ ظاہر ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی تاہم ابھی تک ان دھماکوں کے اصل کرداروں کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شام میں میزائل حملے داعش کے خلاف انتقامی پالیسی کا حصہ بتائے گئے ہیں۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی شہروں سے داغے گئے میزائلوں سے داعش کے مقامی ہیڈ کواٹر، بمبارگاڑیاں بنانے والی ایک فیکٹری اور دیگر مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر داغے گئے میزایل درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل تھے جنہیں کرمان شاہ اور کردستان سے داغا گیا۔ایران کی جانب سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر براہ راست میزائل حملوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق عراق میں داعش کی شکست اور الباب سے نکالے جانے کے بعد دیر الزور داعش کا دارالحکومت کا درجہ اختیار کرگیا ہے۔ الرقہ کا محاصرہ کیا جا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شام کے دوسرے علاقوں اور عراق سے فرار ہونے والے جنگجو دیر الزور میں جمع ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...