مقتول میزائل انجینیرکی لاش منتقل کرنے کے لیے حوثیوں پر ایرانی دباؤ
صنعاء،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے چند روز قبل عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ہلاک ہونے والے ایرانی میزائل انجیینیر حسین خسروی کی لاش صنعاء کے ایک اسپتال سے دوسرے میں منتقل کردی ہے۔ مقتول ایرانی میزائل ساز خسروی کی لاش ’اسپتال 48‘ سے شمالی صنعاء کے علاقے الجراف میں قائم باغیوں کے زیرانتظام الموید اسپتال منتقل کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی انجینیر کی لاش کی منتقلی کیدوران سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ لاش کی منتقلی مکمل راز داری میں کی گئی ہے تاہم اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ حسین خسروی کو چند روز قبل عرب اتحادی طیاروں کی بم باری میں صنعاء کے نواحی علاقے ارحب میں قتل کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں پر حسین خسروی کی لاش ایران بھجوانے کے لیے سخت دباؤ ہے تاکہ اس کی تہران میں تدفین کی جاسکے۔ یمنی اخباری ذرائع کے مطابق حوثی باغی تا حال خسروی کی لاش ایران بھجوانے یا ملک سے باہر نکالنے میں ناکام ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعاء میں کے دو اور فوجی افسر بھی کچھ عرصہ قبل صنعاء4 میں مارے گئے تھے تاہم ان کی لاشوں کی ایران منتقلی کا طریقہ کار سامنے نہیں آسکا۔ ان دونوں کی بیرون ملک تدفین کی گئی تھی۔