ایران میں ریپ اور قتل کے مجرم کو سر عام پھانسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:30 PM | عالمی خبریں |

تہران،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایران میں جنسی زیادتی کے ایک مجرم کو سر عام پھانسی دے دی گئی ہے۔ اس پر الزام ثابت ہوگیا تھا کہ اس نے ایک سات سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایرانی حکام کے حوالے سے تصدیق کر دی ہے کہ بیالس سالہ اسماعیل جعفرزادہ کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسماعیل کی سزائے موت پر عملدرآمد بیس ستمبر بروز بدھ اردبیل صوبے کے شہر پارس آباد میں کیا گیا۔ سرعام دی جانے والی اس پھانسی کی ایک ویڈیو بعد ازاں سرکاری نشریاتی ادارے کی ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی۔اردبیل کے پراسیکیوٹر ناصر عطابیتی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو تحفظ کا احساس فراہم کیا جائے کہ اگر کوئی ایسا جرم کرے گا تو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جب چار ماہ قبل ایک سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے کی خبر عام ہوئی تھی تو ایران بھر میں غم و غصے کی ایک لہر دیکھی گئی تھی جبکہ عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ مجرم کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سات سالہ بچی ایتنا اے انیس جون کو لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک سخت ردعمل دیکھا گیا تھا۔ ایرانی عدلیہ سے وابستہ ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق بعد ازاں اس بچی کی لاش اسماعیل کے گھر کے گیراج سے برآمد ہوئی تھی اور اس نے اقبال جرم کر لیا تھا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اس واردات کو ’دہشت ناک‘ قرار دیتے ہوئے فوری اور مؤثر انصاف کی ہدایت جاری کی تھی۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے اس واردات کے ایک ہفتے بعد ہی اسماعیل پر فرد جرم عائد کر دی تھی جبکہ اگست کے اواخر میں اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع ہو گئی تھی۔ملکی سپریم کورٹ کے گیارہ اگست کو اسماعیل کی سنائی جانے والی سزائے موت کی توثیق کر دی تھی۔ پارس آباد کے استغاثہ عبداللہ طباطبائی کے مطابق اسماعیل نے دو برس قبل ایک خاتون کو قتل کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی تھی۔ اس مقتولہ خاتون کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔

ایرانی حکومت سزائے موت پر عملدرآمد کے بارے میں اعداد وشمار جاری نہیں کرتی ہے تاہم انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق سن دو ہزار سولہ میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے پانچ ممالک میں ایران بھی شامل ہے۔ اس ادارے کے مطابق ایران میں سب سے زیادہ موت کی سزا منشیات کے ایسے اسمگلروں کو دی جاتی ہیں، جن پر عدالت میں جرم ثابت ہو جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...