ایران : احتجاجی مظاہرے دوسرے شہروں تک وسیع، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2018, 11:47 AM | عالمی خبریں |

تہران، 5؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )ایرانی حکومت کی بعض شہروں میں اپنی حمایت اور مظاہرین کی مخالفت میں ریلیاں نکلوانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور احتجاجی تحریک مزید شہروں تک پھیل گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کے باوجود ایرانیوں نے حکومت کے خلاف مسلسل ساتویں روز مظاہرے جاری رکھے ہیں۔دارالحکومت تہران کے بعض حصوں سے جمعرات کے روز ا حتجاجی مظاہروں کے دوران میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔کارگر اور رسم کے علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے اور اس میں متعدد نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔دارالحکومت کے انقلاب چوک میں پولیس سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مظاہرین پر پل پڑی۔وہ یہ نعرے بازی کررہے تھے:’’ آمر مردہ باد ‘‘۔ ’’ ہم مرجائیں گے لیکن ایران کو واپس لیں گے‘‘۔ شاہراہ جمہوریت اور ولی عصر ایوی نیو پر ایرانیوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں۔انتظامیہ نے کسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے انقلاب چوک کے نزدیک چھتو ں پر نشانہ باز بندوقچی تعینات کررکھے تھے۔زاہدان اور دوسرے شہروں میں بھی مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔زاہدان کے علاقے شیر آباد میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔وہاں شرپسندوں نے مظاہرین پر فائر کھول دیا اور انھوں نے جواب میں پتھراؤ کیا ہے۔حکومت نے اہواز میں مظاہروں پر قابو پانے کے لیے باسیج ملیشیا کو پولیس کی وردیوں میں تعینات کردیا ہے۔بندرعباس میں بھی ایرانیوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔ملائیر ،دیزفل اور سبزح گھابا سے بھی مظاہرین اور پولس میں جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔اصفہان میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے افراد اور پولیس افسروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور پولیس نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائی ہیں۔اصفہان میں واقع غورتان میں بھی پولیس اور مظاہرین کیدرمیان مڈ بھیڑ ہوئی ہے اور وہاں سے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔کرمان شاہ میں احتجاجی جلو س کے دوران جھڑپ کے بعد پولیس اہلکار نوجوانوں کے مقابلے میں بھاگ نکلے۔تہران اور دوسرے شہروں میں رات کے وقت بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی حکام نے دارالحکومت میں صرف تین روز میں 450 سے زیادہ افراد کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ا ن کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد ملاقات کے لیے ایوین جیل پہنچی تھی لیکن انھیں اپنے پیاروں سے ملنے نہیں دیا گیا جس کے بعد وہاں صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔