ایرانی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امارات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 7:18 PM | خلیجی خبریں |

ابوظبی،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات نے ایران کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے اور پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔ ایران کی دہشت گردی کی حمایت پر مبنی پالیسیاں امن عالم کے لیے خطرہ ہیں۔ ابو ظہبی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پالیسیاں خطے میں امن استحکام کو تباہ کررہی ہیں۔ تہران دنیا بھر میں دہشت گردوں کی معاونت اور مدد کررہا ہے جس کے نتیجے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات امریکا اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر خطے کو درپیش ایرانی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔امارات کی سرکاری پریس ایجنسی ’وام’ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطے کے امن کو تباہ کرنے والی ایرانی پالیسیوں کے خلاف نئی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی برادری کے ساتھ معاہدوں کے باوجود خطے میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے کی سازشوں کا مرتکب ہے۔ ایران نے اپنے متنازع ایٹمی پروگرام پر طے پائے معاہدے کو غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکی وزارت خزانہ نے صدرٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...