علیحدگی کے بعد ایران کا یورینیم افزودگی میں اضافے کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2018, 12:41 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 6جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ ملک نے یورینئیم کی افزودگی کی صلاحیت میں اضافے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جس بات سے یورپی ملکوں پر دباؤ بڑھے گا جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ قائم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو امریکہ کے نکل جانے کے بعد کمزور ہو چکا ہے۔ایٹمی توانائی کے ادارے کے ڈائریکٹر علی اکبر صالحی نے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر کردہ اخباری کانفرنس میں بتایا ہے کہ ایران نطنز شہر کی تنصیب میں جدید سینٹری فیوجز لگانے کے لیے زیریں ڈھانچہ تشکیل دے رہا ہے۔صالحی نے کہا کہ ’’جو کچھ ہم کر رہے ہیں، اس سے (2015 کے جوہری) معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔اْنھوں نے مزید کہا کہ پیر کے روز ایران نے ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس کا تعلق ’’کچھ سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق ہے ۔ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کے روز کہا ہے کہ اْنھوں نے ہی اس تیاری کے احکامات جاری کیے ہیں، تاکہ سمجھوتا ختم ہونے کی صورت میں یورینئیم کی افزودگی کی صلاحیت کو بڑھاوا دیا جا سکے۔صالحی نے کہا کہ ایران کو نقص زدہ جوہری معاہدہ قبول نہ ہوگا اور درپیش نئی تعزیرات پر عمل پیرا ہونا ممکن نہیں۔ اْنھوں نے ایران کے مؤقف کا اعادہ کیا کہ اگر سمجھوتا ختم ہوتا ہے تو ایران اپنی جوہری سرگرمی میں فوری اضافہ کرنے پر تیار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔