نیوکلیئر معاہدے پر ’’نظرِ ثانی‘‘ کی جانی چاہیے : ٹیلرسن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 7:51 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ایران کو نیوکلیئر معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات پر قائل کرنے کے لیے اپنے حلیفوں کی سپورٹ حاصل کرنے کے واسطے کوشاں ہے۔

امریکی چینل فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اس سپورٹ کی ضرورت ہے خواہ وہ ہمارے یورپی حلیفوں کی جانب سے ہو یا پھر دیگر حلیفوں کی طرف سے تا کہ ہم ایرانیوں کو بھی واضح کر سکیں کہ اس معاہدے پر واقعتا نظر ثانی کی ضرورت ہے‘۔

ٹیلرسن کا یہ بیان ان کی اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف اور نیوکلیئر معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر پانچ ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات سے کچھ دیر قبل سامنے آیا۔ یہ پانچ ممالک برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی اور روس ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے اولین خطاب میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جس کو انہوں نے امریکا کی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایو لو دریاں نے رواں ہفتے مذکورہ معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے تجویز پیش کی تھی کہ ایران پر سے یورینیئم کی افزودگی پر عائد بعض پابندیاں اٹھانے کے واسطے 2025 کا سال متعین کرنے کی شرط کے حوالے سے مذاکرات شروع کیے جائیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ان پابندیوں کو اٹھانے کے وقت کا تعین کرنا ہی ’سب سے بڑا واضح خلل‘ہے۔ ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ’یہ معاہدہ پورے طریقے سے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی رفتار کو آہستہ کرنے کے لیے کافی نہیں‘۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...