ایران۔ عراق سرحد پر تباہ کن زلزلہ، 400 ہلاک، 7000 زخمی، کئی عمارتیں منہدم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th November 2017, 11:31 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

تہران،13/ نومبر(ایس او نیوز) ایران۔ عراق سرحد پر 7.3 شدت کے تباہ کن زلزلہ کے سبب دونوں ملکوں میں کم سے کم 400 افراد ہلاک اور تقریباً 7000 زخمی ہوگئے، جس کے ساتھ ہی ہزاروں افراد کو جو رات آئے زلزلہ کے وقت گہری نیند میں تھے ۔ اچانک بیدار ہوکر خوف و ہراسانی کے ساتھ اپنے گھریوں سے نکل آئے ۔ زلزلے کے جھٹکہ خلیج عرب کے ایک بڑے حصے سے لیکر بحیرہ روم کے ساحل تک محسوس کئے گئے ۔ ایران کا مغڑبی صوبہ کرمان شاہ اس زلزلہ سے بری طرح متاثر ہوا جہاں سرکاری خبر رساں ادارہ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 400 بتائی ہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ 7000 افراد زحمی ہوئے ہیں۔ پہاڑیوں میں گھرے ہوئے اس دیہی علاقے کے افراد اپنی زندگی کی گزر بسر کے لئے بالعموم زراعت پر انحصار کرتے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق اس زلزلہ کے سبب عراق میں کم سے کم 13 ا فراد ہلاک اور دیگر 535 زخمی ہوگئے ۔ تمام ہلاکتیں نیم خود مختار شمالی کرد علاقے میں ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی تازہ ترین پیمائش کے مطابق 7.3 شدت کے اس زلزلہ کا مبدا عراق کے مشرقی شہر حلبیہ سے 31 کیلو میٹر دور اور 23.2 کیلو میٹر گہرائی میں تھا ۔ یہ ایک ایسی معمولی گہرائی ہے جس کے سبب بھاری نقصانات ہوا کرتے ہیں۔ ایسے زلزلے جن کی شدت 7 ہوتی ہے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مالی نقصانات کا سبب ہوتے ہیں۔ اس طاقتور ز لزلے کے بعد 100 سے زائد مابعد کے جھٹکے ہوئے ۔ ایرانی سوشیل میڈیا اور خبر رساں اداروں کی طرف جاری تصاویر اور ویڈیو فٹیج میں رات کے او قات خوف زدہ افراد کو جان بچانے کیلئے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایرانی کرمان شاہ صوبہ کا سوپور زہب ٹاؤن تباہ کن زلزلہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے جو ایران اور عراق کو منقسم کرنے والی پہاڑیوں کے درمیان ہے ۔ اس علاقہ کی ایک گرہست خاتون کوکب فریاد اور 51 سالہ شخص رضا محمدی نے کہا کہ پہلے جھٹکے کے ساتھ ہی وہ لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے جس کے بعد سارا کامپلکس تاش کی گڈی کی طرح بیٹھ گیا اور ان کے فلیٹس بھی ملبہ میں تبدیل ہوگئے ۔ چنانچہ اکثر مکین اپنے تمام تر ساز و سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ زلزلے کے بعد سارے علاقہ میں برقی و آبرسانی اور ٹیلی فون کنکشن ناکارہ ہوگئے ہیں ۔ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج جو تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے تمام امدادی ٹیموں اور سرکاری اداروں کو متاثرین ممکنہ کی ممکنہ مدد کرنے کی ہدایت کی ۔ عراق میں وزیراعظم نے بھی اپنے تمام سرکاری اداروں کو آفات سماوی کے متاثرین کی ممکنہ مدد پہونچانے کیلئے متحرک کردیا ہے ۔ زلزلہ کی شدت کے سبب عراق میں اربیل سے بغداد تک ہزاروں گھر دہل گئے جس سے خوفزدہ افراد اپنی جان بچانے سڑکوں پر نکل آگئے ۔ ترکی کے وزیراعظم نے کہا کہ عراق میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لئے اپنی امدادی ٹیموںکو روانہ کردیا ہے ۔ زلزلہ سے متاثرہ کرد علاقے کے عراق اور ترکی سے تعلقات حالیہ عرصہ کے دوران منعقدہ ریفرنڈم کے سبب کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ایران کا ایک بڑا حصہ زلزلوں سے بدترین متاثرہ علاقوں کے حدود میں شامل ہے جہاں معمولی شدت کے جھٹکے اگرچہ روزمرہ کا معمول ہے لیکن وقفہ وقفہ سے زائد شدت کے زلزلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ بالخصوص 2003 ء کے دوران نارینی شملہ بام میں ز لزلہ کے سبب 26000 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ 2012 ء میں ایرانی صوبہ مشرقی آذر بائجان میں ایک بڑا زلزلہ ہوا تھا جس میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...