ایران میں تین کرد قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th September 2018, 1:37 PM | عالمی خبریں |

دبئی ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حکام نے کئی سال سے زیرحراست تین کرد کارکنوں کو دی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کرتے ہوئے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’فارس‘ نے وکیل حسین احمدی نیاز کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل رامین حسین باناھی کو پھانسی دے دی گئی ہے۔فارس کے مطابق تینوں ملزمان کو’انقلاب دشمن‘ کی پاداش میں سزائے موت دی گئی۔ادھررامین باناھی کے بھائی امجد حسین باناھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے بھائی سمیت حکام نے تین کارکنوں پھانسی دے دی۔ دوسرے قیدیوں کی شناخت زانیار مرادی اور لوگمان مرادی شامل ہیں۔ ان پر 2009 میں قتل کا مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اس کیس میں سزائے موت دی گئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کرد کارکنوں کی سزائے موت کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...