حسن روحانی دوسری مرتبہ ایران کے صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 20th May 2017, 6:20 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران میں صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے مطابق حسن روحانی اپنے قدامت پرست مدمقابل امیدوار ابراہیم رئیسی کو شکست دیتے ہوئے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ایران کے نائب وزیر داخلہ علی اصغر احمدی نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی کو اپنے قدامت پسند حریف ابراہیم رئیسی پر "برتری" حاصل ہے۔ایک سرکاری ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے احمدی کا کہنا تھا کہ اب تک 2.59 کروڑ ووٹوں کی گنتی پوری ہو چکی ہے جن میں روحانی کو 1.46 کروڑ اور رئیسی کو 1.01 کروڑ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں رجسٹرڈ 5.64 کروڑ ووٹروں میں سے 4 کروڑ سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ احمدی کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان ہفتے کو کسی وقت کیا جائے گا۔ہفتے کے روز ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ایرانی ذریعے نے بتایا تھا کہ 3.7 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک حسن روحانی کو جو اپنی مدت صدارت پوری کرنے والے ہیں.. حاصل ہونے والے ووٹوں کی تعداد 2.16 کروڑ تھی جب کہ ان کے مقابل سخت گیر امیدوار ابراہیم رئیسی کو 1.4 کروڑ ووٹ ملے تھے۔
ایرانی وزارت داخلہ نے جمعے کی شام ملک میں صدارتی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر ابراہیم رئیسی کے حامیوں کی جانب سے شکایت سامنے آئی تھی کہ انتخابی عمل میں بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔جمعے کے روز ہونے والے صدارتی اور مقامی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دیا گیا تھا۔ادھر ابراہیم رئیسی کی انتخابی مہم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پولنگ کے عمل میں پامالیوں اور دھاندلی کا بھی ارتکاب کیا گیا ہے۔ رئیسی کے حامیوں کے مطابق انتخابات کے نگراں کمیشن نے صوبوں میں بعض مراکز پر مطلوبہ تعداد میں بیلٹ پیپر نہیں بھیجے۔اس حوالے سے سابق رکن پارلیمنٹ اور بنیاد پرست سخت گیر گروپ کے رہ نما علی رضا زاکانی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں روحانی حکومت کی جانب سے ریکارڈ منظم نوعیت کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔