احمدی نژاد کے کاغذات نامزدگی مسترد، روحانی کے منظور

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2017, 5:13 PM | عالمی خبریں |

تہران،21اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایران کی دستوری کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے صدارتی انتخابات کے لیے جمع کرائے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں جب صدر حسن روحانی سمیت چھ اہم شخصیات کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے الیکشن کمیشن اور دستوری کونسل کے ذرائع کے حوالے سیبتایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 60 کے تحت ملک میں 12 صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔دستوری کونسل امیدواروں کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں انتخابات کے لیے اہل یا نا اہل قرار دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز چھ امیدواروں سد مصطفیٰ آقا میر سلیم، اسحاق جہانگیری کوشائی،حسن روحانی، ابراہیمی رئیسی ساداتی، محمد باقر قالیباف اور مصطفیٰ ھاشمی طبا کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔دستوری کونسل نے سابق صدر محمود احمدی نڑاد، ان کے سابق نائب صدر حمید بقائی اور سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے بھائی محمد ہاشمی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے 1636 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ان میں سے صرف چھ شخصیات کے نام منظور کیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔