کردوں کے خلاف ایران۔ ترکی کا مشترکہ فوجی آپریشن کا عندیہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2017, 3:27 PM | عالمی خبریں |

استنبول،22اگست(ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ کرد باغیوں کے خلاف ایران کے ساتھ مل کر فوجی کارروائی ہمیشہ زیرغور رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کردوں کی علاحدگی پسند تحریک روکنے کے لیے تہران اور انقرہ مل کر کارروائی کرسکتے ہیں۔خبررساں اداروں کے مطابق ترک صدر نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کی ہے جب دونوں ملکوں میں کرد علاحدگی پسندوں کی تحریک زوروں پر ہے۔ ایک ہفتہ قبل ایران فوج کے کمانڈر ان چیف بھی انقرہ کا دورہ کرچکے ہیں۔ اس دورے میں انہوں نے صدر ایردوآن سے بھی ملاقات کی تھی اور انوکھے نوعیت کے مذاکرات کیے۔

خیال رہے کہ ترکی ایک طویل عرصے سے کالعدم کردستان ورکز پارٹی کے خلاف نبرد آزما ہے جب کہ ایران کے سیکیورٹی ادارے بھی کردستان کی آزادی کے لیے لڑنے والی تنظیموں سے حالت جنگ میں ہے۔ دونوں گروپوں کے مراکز عراق میں موجود ہیں، جہاں کچھ ہفتوں کے بعد آزاد کردستان کے لیے عراق کے صوبہ کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اردن دورے پر روانگی سے قبل استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایران کیساتھ مل کر کارروائی ہمیشہ ہی زیرغور رہی ہے۔ صدر ایردوآن کا یہ بیان ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری کے دورہ ترکی کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ترک اخبارتورکیی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے ترکی کے ساتھ کردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی تجویز اچانک پیش کی ہے۔ تہران سے اس طرح کی تجویز خلاف توقع ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ایرانی جنرل محمد باقری نے عراق کے شمالی شہر سنجار اور قندیل میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملوں کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ترکی ایک عرصے سے یہ شکایت کرتا آیا ہے کہ ایران نے کرد باغیوں کے خلاف لڑائی میں اسے تنہا چھوڑ دیا ہے۔ تہران کی جانب سے کردوں تنظیموں اور ان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف مربوط کارروائی نہ کرنے پر انقرہ نے متعدد بار ایرانی حکومت کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...