حوثیوں کو ایران کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی جاری 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:06 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی فوج کے ایک سینیر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران یمن کے حوثی شدت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یمنی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی دہشت گردوں اور شدت پسند گروپوں کی مدد روکنے کے مطالبات پر مبنی عالمی قراردادوں کی سنگین پامالی ہے۔خلیجی پانیوں میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے کے کپتان ایڈمرل کیون ڈونگن نے اپنی سبکدوشی سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جزیرۃ العرب کے ساحل کے قریب موجود پانچواں امریکی بحری بیڑہ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد بحریہ پر ہونے والے حملوں کے سامنے ایک ڈھال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران یمن کے حوثی باغیوں کو جدید ترین جنگی ہتھیار، بیلسٹک میزائل اور ان کے ریمورٹ کنٹرول لانچنگ پیڈ بھی مہیا کررہا ہے۔امریکی نیوی کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ یمن میں بغاوت کے بعد ایران سمندر میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں، بارودی کشتیوں اور بحری جہاز شکن میزایل سمیت عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیار باغیوں کو اسمگل کررہا ہے۔ایڈمرل ڈونگن نے وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ قطر اور دوسرے چار عرب ممالک کے درمیان جاری سفارتی تنازع سے دہشت گردی کے خلاف خطے میں جاری جنگ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ خلیجی ملکوں میں ایران کی وفادار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی بدستور جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...