ضمنی انتخابات کانگریس اور جے ڈی ایس میں بغاوت کا سبب، رام نگرم سے اقبال حسین کانگریس باغی امیدوار کے طور پر میدان میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍اکتوبر(ایس او نیوز) 3 ؍ نومبر کو ہونے والے تین لوک سبھا اور دو اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کے لئے ریاست کی تینوں سیاسی جماعتوں کی طرف سے اب تک امیدواروں کے تعلق سے قطعی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ رام نگرم حلقے میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی اہلیہ انیتا کمار سوامی کی تائید کرنے کانگریس قیادت کے فیصلے کے بعد ضلع کانگریس میں بغاوت ہوگئی ہے۔رکن کونسل سی ایم لنگپا نے جہاں کانگریس قیادت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ریاستی کانگریس قائدین پر وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار کو بندش میں رکھنے کا الزام لگایا ہے تو دوسری طرف پچھلے اسمبلی انتخابات میں رام نگرم حلقے سے وزیراعلیٰ کمار سوامی کے خلاف کھڑے ہوکر 70ہزار ووٹ حاصل کرنے والے کانگریس امیدوار اقبال حسین نے باغی کانگریس امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اقبال حسین کے اس اعلان کی وجہ سے رام نگرم حلقے سے انیتا کمار سوامی کی جیت اتنی آسان نظر نہیں آرہی ہے۔ بلاری لوک سبھا حلقے کے لئے کانگریس اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کرپائی ہے۔ وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار تین دنوں سے ضلع کے امیدوار کو قطعیت دینے میں لگے ہوئے ہیں ، لیکن ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اراکین اسمبلی آنند سنگھ، بھیما نائک ، گنیش اور دیگر قائدین کی طرف سے امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں دیاجارہا ہے۔ شیموگہ پارلیمانی حلقے سے سابق وزراء کمنے رتنا کر ، کاگوڈ تمپا یا پارٹی لیڈر منجوناتھ بھنڈاری یا پھر سابق رکن اسمبلی بیلور گوپال کرشنا کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جارہا ہے، لیکن اس سلسلے میں ابھی فیصلہ نہیں ہوپایا ہے۔ منڈیا میں حالانکہ کانگریس نے جے ڈی ایس کی تائید کا اعلان کردیاہے، لیکن مقامی قائدین کی طرف سے اس کی بھی مخالفت کی جارہی ہے اور مطالبہ کیا جارہاہے کہ یہاں سے بھی کانگریس امید وار کھڑا کیا جائے۔کانگریس میں جاری انتشار کو دیکھتے ہوئے بی جے پی نے ابھی اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا ہے اس انتظار میں ہے کہ کانگریس سے ٹکٹ کا مطالبہ کرکے محروم ہونے والوں کو بی جے پی میدان میں اتار دے۔ دوسری طرف بی جے پی اس کوشش میں ہے کہ رام نگرم اسمبلی حلقے میں کانگریس کے خلاف بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترنے والے اقبال حسین کو ہی پارٹی میں شامل کرکے انہیں بی جے پی کا امیدوار قرار دے دے۔ تاکہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کو اس حلقے میں شکست دی جاسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...