اجودھیا مسئلہ پر صلح کی کوشش پر اقبال انصاری نے کہا : اب کوئی مطلب نہیں

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 13th November 2018, 8:06 PM | ملکی خبریں |

ایودھیا،13؍نومبر (ایس او نیوز) اجودھیا میں بابری مسجد کے فریق حاجی محبوب اور محمد عمر کی شری شری روی شنکر کے نمائندہ گوتم وج سے رام مندر - بابری مسجد معاملہ میں صلح سمجھوتے کو لے کر ہوئی ملاقات کو لے کر اختلافات سامنے آگئے ہیں ۔ معاملہ میں بابری مسجد کے اہم فریق اقبال انصاری نے واضح کردیا ہے کہ سمجھوتے کا اب کوئی مطلب نہیں ہے۔

اقبال انصاری نے کہا کہ شری شری روی شنکر اور حاجی محبوب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ان لوگوں سے کوئی ملاقات ہی کی ہے۔ یہی نہیں انہوں نے واضح کردیا کہ جن لوگوں نے صلح سمجھوتے کی بات کی ہے ، ان کے کچھ کرنے سے نہ کچھ ہونے والا ہے اور نہ ہی ان کے ذریعہ کئے گئے کسی بھی صلح سمجھوتے کا کوئی مطلب ہے۔

اقبال انصاری نے کہا کہ نہ تو صلح سمجھوتے کو لے کر ہمارے یہاں کوئی آیا ہے ، نہ ہی کوئی بات ہوئی ہے۔ سننے میں ضرور آیا ہے کہ روی شنکر کے نمائندہ آئے تھے اور حاجی محبوب کے یہاں گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیںکوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ نہ تو وہ فریق ہیں نہ ہماری کوئی ان سے بات چیت ہوئی ہے۔

اقبال انصاری نے کہا کہ سمجھوتہ کا اب کوئی مطلب نہیں ہے ۔ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ ہم نے مہنت دھرم داس کو لے کر ایک مہم بھی چلائی ہے۔ اس کی ایک شروعات ہوئی ہے۔ اقبال انصاری نے کہا کہ روی شنکر کا جو گروپ ہے ، اس سے ہمارا کوئی ناطہ نہیں ہے۔ ان لوگوں کے بات کرنے سے نہ مسئلہ حل ہونے والا ہے اور نہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...